💦 لفظوں کی تاثیر💦
زندگی بہت مختصر پے اسے اپنوں کے ساتھ ہنسی خوشی اور ایک دوسرے کے غم بانٹنے میں گزارے ، یاد رہے کہ انسان کی زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں کب کس پل وہ آخری سانس لیتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوجائے :-
غلط ہو بھی جائے تو یہی سوچیں کہ ٹھیک ہوجائے گا ، مایوسی سے ہارنا نہیں چاہیے ، بلکہ مایوسی کو ہرا دینا چاہیے ، امید بڑے کام کی چیز ہے اسے سنبھال کر رکھنا چاہیے :-
درختوں سے پتوں کا گرنا محض موسم کی تبدیلی کا پیغام نہیں ہے ، بلکہ یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ہر شئ فانی ہے :-
خود سے بندھے لوگوں کی قدر کریں ، انہیں تھوڑا سا اپنا وقت ، توجہ اور محبت دیجیئے ، اس سے پہلے کہ آپ انہیں کھو دیں :-
Comments
Post a Comment