🔘 نکاح کا رشتہ اور اولاد کی تربیت 🔘 یہ جو نکاح کا رشتہ ہے اس میں بڑی طاقت ہے، دو انجانے لوگ بھی جب اس رشتے میں اس بندھن میں بندھ جاتے ہیں تو قدرت دونوں کے دل میں محبت ڈال دیتی ہے. اس خوبصورت رشتے کو چھوٹی چھوٹی غلط فہمیاں، ضد اور انا دیمک کی طرح چاٹ کر بوسیدہ کر دیتے ہیں. یہ وہ رشتہ ہے جس میں ایک دوسرے کی خامی پر فقرے کسنا زیب نہیں دیتا اور اپنی کسی صلاحیت یا خوبی پر دوسرے کو طنز کا نشانہ بنا کر احساسِ کمتری کا شکار کر کے اسے نیچا دکھانے کی کوشش کرنا احمقانہ بات ہے. اگر ایک دوسرے کا لباس کہا گیا ہے تو اس رشتے میں جڑنے والے دونوں افراد کی صلاحیت، خوبی، اچھائی اور برائی بھی ایک دوسرے کی ہے... ایک دوسرے کو کمزور مت کریں ایک دوسرے کی طاقت بنیں اور آگے بڑھتے چلے جائیں... آپ ایک کشتی میں سوار ایک ہی منزل کے مسافر ہیں جن کے راستے بھی یکساں ہیں اور ساز و سامان بھی مشترک ہیں. یہ رشتہ بہت ہی خوبصورت ہے. ایسے حالات پیدا مت کریں کہ دونوں میں سے کسی ایک کو سمجھوتہ کرنا پڑے کیونکہ سمجھوتہ ایکسپریس کی گاڑی زیادہ عرصہ تک نہیں چلتی. اور یہ سمجھوتہ اس رشت...
Posts
Showing posts from March, 2021
- Get link
- X
- Other Apps
✍ سلسلہ صحت و علاج اچھی صحت کا راز "حجاج بن یوسف" کے دور میں دنیا کا ایک نامور معالج گزرا ھے، "شعیب بن زید" حجاج نے اس سے اچھی صحت کا نسخہ لکھوا لیا۔ یہ نسخہ اس کی پوری طبی زندگی کا نچوڑ تھا۔ معالج نے حجاج کو بتایا: (1) گوشت صرف جوان جانور کا کھاؤ۔ خواہ دس دن کے بھوکے ھی کیوں نہ ھو۔ (2) جب دوپہر کا کھانا کھاؤ تو تھوڑی دیر سو جاؤ، اور شام کا کھانا کھا کر تھوڑی دور پیدل چلو۔ خواہ تمہیں کانٹوں پر چلنا پڑے۔ (3) پیٹ کی پہلی غذا جب تک ھضم نہ ھو جائے، دوسرا کھانا نہ کھاؤ۔ خواہ تمہیں تین دن لگ جائیں۔ (4) جب تک واش روم (بیت الخلاء) نہ جاؤ، سونے کیلئے بستر پر نہ جاؤ۔ خواہ تمہیں ساری رات کیوں نہ جاگنا پڑے۔ (5) پھلوں کے نئے موسم میں پھل کھاؤ۔ موسم جانے لگے تو پھل کھانا چھوڑ دو۔ خواہ تمہارے لئیے کھانے کیلئے کوئی اور چیز دستیاب نہ ھو۔ کھانا کھا کر پانی پینے سے بہتر ھے، تم زھر پی لو۔ ورنہ کھانا ھی نہ کھاؤ ۔ (6)
- Get link
- X
- Other Apps
ھنسیے نھی بلکہ مسکرائیے 🙂 *ایک طالب علم کو استاد نے امتحان میں فیل کر دیا . طالب علم شکایت لے کر پرنسپل کے پاس چلا گیا کہ مجھے غلط فیل کیا گیا ہے پرنسپل نے استاد اور طالب علم دونوں کو بلا لیا اور استاد سے فیل کرنے کی وجہ پوچھی استاد صاحب نے بتایا کہ اس لڑکے کو فیل کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ ہمیشہ موضوع سے باہر نکل جاتا ہے جس موضوع پر اسے مضمون لکھنے کو دیا جائے اسے چھوڑ کر اپنی پسند کے مضمون پر چلا جاتا ہے . پرنسپل نے کوئی مثال پوچھی تو استاد صاحب نے بتایا کہ ایک دفعہ میں نے اسے بہار پر مضمون لکھنے کو کہا تو وہ اس نے کچھ اس طرح لکھا موسم بہار ایک بہت ہی بہترین موسم ہوتا ہے اور اس کے مناظر بہت ہی دلنشین ہوتے ہیں۔ اس موسم میں ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہوتی ہے اور سبزے کی بہتات ہو جاتی ہے ، اس موسم کو اونٹ بہت پسند کرتے ہیں اور اونٹ بہت ہی طاقت ور جانور ہے۔ یہ صحراء کا جہاز کہلاتا ہے۔ اونٹ نہایت ہی صابر جانور ہے۔ لمبے لمبے سفروں پر نکلتا ہے اور زیادہ دن بھوک و پیاس برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ عرب کے لوگ اونٹ کو بہت پسند کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وغیرہ وغ...
- Get link
- X
- Other Apps
💓 اﯾﮏ ﺳﮩﯿﻠﯽ ﻧﮯ ﺩﻭﺳﺮﯼﺳﮩﯿﻠﯽ ﺳﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺑﭽﮧ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺗﺤﻔﮧ ﺩﯾﺎ ؟؟؟ ﺳﮩﯿﻠﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽﻧﮩﯿﮟ!!!! ﺍﺱ ﻧﮯ ﺳﻮﺍﻝ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﮐﮧ ﮐﯿﺎ ﯾﮧﺍﭼﮭﯽ ﺑﺎﺕ ﮨﮯ؟؟؟ ﮐﯿﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﮟﺗﻤﮩﺎﺭﯼ ﮐﻮﺋﯽ ﻗﯿﻤﺖ ﻧﮩﯿﮟ؟؟؟ ﻟﻔﻈﻮﮞ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺯﮨﺮﯾﻼ ﺑﻢ ﮔﺮﺍﮐﺮ ﻭﮦ ﺳﮩﯿﻠﯽ ﺩﻭﺳﺮﯼ ﺳﮩﯿﻠﯽ ﮐﻮ ﺍﭘﻨﯽ ﻓﮑﺮ ﻣﯿﮟ ﻏﻠﻄﺎﮞ ﻭ ﭘﯿﭽﺎﮞ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﭼﻠﺘﯽ ﺑﻨﯽ!!!! ﺗﮭﻮﮌﯼ ﺩﯾﺮﺑﻌﺪ ﻇﮩﺮ ﮐﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﺱ ﮐﺎﺷﻮﮨﺮ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎﺍﻭﺭ ﺑﯿﻮﯼﮐﺎ ﻣﻨﮧ ﻟﭩﮑﺎ ﮨﻮﺍﭘﺎﯾﺎ، ﭘﮭﺮﺩﻭﻧﻮﮞﮐﺎ ﺟﮭﮕﮍﺍ ﮨﻮﺍﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﻮ ﻟﻌﻨﺖ ﺑﮭﯿﺠﯽ ﻣﺎﺭﭘﯿﭧ ﮨﻮﺋﯽﺷﻮﮨﺮ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ ﻃﻼﻕ ﺩﮮﺩﯼ!!!! ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﭘﺮﺍﺑﻠﻢ ﮐﯽ ﺷﺮﻭﻋﺎﺕ ﮐﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﮨﻮﺋﯽ؟؟؟ ﺍﺱ ﻓﻀﻮﻝ ﺟﻤﻠﮯ ﺳﮯﺟﻮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﻋﯿﺎﺩﺕ ﮐﺮﻧﮯ ﺁﺋﯽ ﺳﮩﯿﻠﯽ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ!!!! اسی طرح زید نے حامد سے پوچھا!! تم کہاں کام کرتے ہو؟؟ حامد : فلاں دکان میں!! ماہانہ کتنی تنخواہ دیتاہے؟؟ حامد:18000 روپے!! زید: 18000 روپے بس،تمہاری زندگی کیسے کٹتی ہے اتنے پیسوں میں؟؟ حامد ۔گہری سانس کھینچتے ہوئے ۔ بس یار کیا بتاوں!! میٹنگ ختم ہوئی!! کچھ دنوں کے بعد حامد اب اپنے کام سے بیزار ہوگیا ، اور تنخواہ بڑھانے کی ڈیمانڈ کردی، جسے مالک نے رد کردیا، نوجوان نے جاب چھوڑ دی اور بے روزگار ہوگیا،پہلے اس کے پاس کام تھا اب کا...
- Get link
- X
- Other Apps
💦 لفظوں کی تاثیر💦 زندگی بہت مختصر پے اسے اپنوں کے ساتھ ہنسی خوشی اور ایک دوسرے کے غم بانٹنے میں گزارے ، یاد رہے کہ انسان کی زندگی کا کچھ بھروسہ نہیں کب کس پل وہ آخری سانس لیتے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہوجائے :- غلط ہو بھی جائے تو یہی سوچیں کہ ٹھیک ہوجائے گا ، مایوسی سے ہارنا نہیں چاہیے ، بلکہ مایوسی کو ہرا دینا چاہیے ، امید بڑے کام کی چیز ہے اسے سنبھال کر رکھنا چاہیے :- درختوں سے پتوں کا گرنا محض موسم کی تبدیلی کا پیغام نہیں ہے ، بلکہ یہ بھی یاد دلاتا ہے کہ ہر شئ فانی ہے :- خود سے بندھے لوگوں کی قدر کریں ، انہیں تھوڑا سا اپنا وقت ، توجہ اور محبت دیجیئے ، اس سے پہلے کہ آپ انہیں کھو دیں :-
- Get link
- X
- Other Apps
🥀 تعلیــــم یـــا جہـــالت 🥀 تعلیم یا علم جیسے جیسے بڑھتا جاتا ہے انسان میں ویسے ویسے عاجزی کا مادہ بھی بڑھتا جاتا ہے کوئی انسان جتنا زیادہ علم رکھتا ہے اس میں آناً اور تکبر اتنا ہی کم ہوتا ہے پر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ آپکی تعلیم آپ کو کہاں لے کر جا رہی ہے؛؟ کیا آپ میں اپنی تعلیم کا غرور تو نہیں؟ جو تعلیم آپ کو انسانیت سے محبت اور ہمدردی کا درس ہی نہ دے سکے وہ تعلیم پھر کسی کام کی نہیں تعلیم یافتہ شخص ایک عام شخص کی نسبت معاشرے کا زیادہ زمہ دار شخص ہوتا ہے اس کے سر پر اس معاشرے کی اصلاح کا قرض ہوتا ہے. پر ہم جیسے جیسے تعلیم یافتہ ہوتے جا رہے ہیں ویسے ویسے ہمارے اندر جہالت بڑھتی جا رہی ہے. ہر سال ڈگری کی صورت میں بس ایک کاغز کا اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ہم اپنی اخلاقیات سے ایک قدم پیچھے اور اپنے تکبر میں بہت قدم آگے بڑھتے جا رہے ہیں. زندگی انسان کی سب سے بڑی درس گاہ اور بہترین استاد ہے جو سبق ہمی...